ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / الیکٹرونک گاڑی میں گھومیں گے مودی کے وزیر، ہندوستان آ سکتی ہیں 10000 گاڑیاں

الیکٹرونک گاڑی میں گھومیں گے مودی کے وزیر، ہندوستان آ سکتی ہیں 10000 گاڑیاں

Thu, 17 Aug 2017 22:02:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ ہی سادہ رہنے اوروی آئی پی کلچرکوچھوڑنے پر زور دیتے ہیں، لیکن اب لگتا ہے مرکزی حکومت وزیر اعظم کی اس بات کو جلد ہی ٹکر دے سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کے وزیر اور کئی افسران جلد ہی آپ کو الیکٹرونک گاڑی پر سوار  نظر سکتے ہیں۔ آنے والے نومبر مہینے میں یہ سچ ہو سکتا ہے۔دنیا کا تیسرا سب سے بڑے تیل کھپت کرنے والاہندوستان تقریبا 10 000 الیکٹرونک گاڑی”سیڈان“ خریدنے کی تیاری میں ہے۔ وہیں اس کے علاوہ دہلی۔ این سی آر علاقے میں قریب 4000 چارج اسٹیشن بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ اس کے تحت 1000 گاڑیاں پہلے آئیں گی، تو وہیں 9000 گاڑیاں اگلی قسط میں آئیں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق، مرکزی وزیر پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ اس کے لئے ٹینڈر نکال دیئے ہیں، جلد ہی ہم اس منصوبہ کو سرکاری محکموں کے ساتھ شروع کریں گے۔
Energy Efficiency Services Ltd (EESL) کے ایم ڈی سوربھ کمار کے مطابق، کمپنی اگلے کچھ وقت میں تقریبا 1000 چار سیٹوں والی لیکٹرونک کار خریدے گی، جن کی رفتار 120-150 کلومیٹر / H کی ہو سکتی ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کو ابتدائی 6 ماہ میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم سی کے علاقے میں 300-400 کاریں دوڑ سکتی ہیں، جو کئی وزراء اور افسروں کو مہیا کرائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے تجویز پیش کی ہے کہ وہ گاڑی، ڈرائیور اور بحالی کا کام ہم ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کافی بچت ہو سکتی ہے اور آلودگی کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ رپورٹ کے مطابق، دنیا میں اب صرف 1 فیصد ہی الیکٹرک کاریں ہیں لیکن یہ اعداد و شمار 2025 تک 20 فیصد اور سال 2030 تک 30 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، اگر حکومت کے مقصد کے مطابق الکٹرونک گاڑی دوڑانے کا فارمولہ کامیاب ہو گیا تو ملک میں موجود 53 ہزار پٹرول پمپ پر خاصا اثر دیکھنے کو ملے گا۔
 


Share: